۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

حوزہ/ ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ شہید محسن فخری زادہ کی شہادت پر تعزیت اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ  شہید محسن فخری زادہ کی شہادت پر ایرانی چیف جسٹس حجت الاسلام و المسلمین سید ایبراہیم رئیسی نے کہا کہ یہ مایہ ناز سائنسدان کی شہادت اور ان اندوہناک واقعات کے رونما ہونا، ساتھ ہی علم و عمل کے مجاہدین کا ضیاع ہمارے معاشرے کے لئے ایک افسوسناک اور ناقابل تلافی نقصان ہے اور جو اقدام اٹھایا گیا ہے اسے ایک بہت بڑا ناقابل جرم سمجھا جاتا ہے اور اس طرح کے واقعات کی تکرار بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔

آپ کے بیان کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرّحیم

مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَیهِ ۖ فَمِنهُم مَن قَضیٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن یَنتَظِرُ ۖ وَما بَدَّلوا تَبدیلًا

ایک بار پھر ، غیر ملکیوں اور بین الاقوامی صہیونیت سے وابستہ اس کے مزدور عناصر کے مجرمانہ اور بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں ، ملکی سائنسی پیشرفت کو روکنے کے مذموم ہدف کے ساتھ ، جمہوریہ اسلامی ایران کے ممتاز شخصیات اور منتظمین اور سائنسدانوں میں سے ایک کو نشانہ بناتے ہوئے شہید کیا۔
استاد اور مجاہد شہید محسن فخری زادہ نے دفاع مقدس کے دوران ، وطن اور اسلامی انقلاب کی خاطر ، اخلاص کے ساتھ اپنی عظیم خدمات کا نذرانہ پیش کیا تھا اور پھر خدا کی عطا کردہ صلاحیتوں اور قابلیت کو استعمال کرکے ملک کے سائنسی اور تحقیقی شعبوں میں داخل ہوئے اور ترقی کا سبب بنے اور اب ان کی شہادت سے یقینی طور پر ملک کی سائنسی کامیابیوں کو مزید ترقی و خوشحالی ملے گی۔
میں اس مایہ ناز سائنسدان اور بے نظیر مدیر کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ان کے دفاع مقدس کے دوران علمی جد و جہد کرنے والے ساتھیوں سمیت ان کے اہل خانہ سے دلی تبریک اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

چونکہ ان اندوہناک واقعات کے رونما ہونا اور علم و عمل کے مجاہدین کا ضیاع ہمارے معاشرے کے لئے ایک افسوسناک اور ناقابل تلافی نقصان ہے اور جو اقدام اٹھایا گیا ہے اسے ایک بہت بڑا ناقابل جرم سمجھا جاتا ہے اور اس طرح کے واقعات کی تکرار بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے ، لہٰذا انٹیلیجنس سروسز، سیکیورٹی فورسز اور عدالتی حکام باضابطہ طور پر جرائم پیشہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لئے جلد سے جلد تمام انٹلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اس جرم میں ملوث تمام افراد ،ماسٹر مائنڈ ، منصوبہ ساز اور نگرانی کرنے والوں کو قانونی چارہ جوئی اور انصاف کے کٹہرے میں لائے جانے کے پائبند ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی 
سربراہ عدلیہ 
جمہوریہ اسلامی ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .